اگست 08, 2020

فراہ،کاروان و چوکیوں پر حملے، 22ہلاک، غنائم، 3 ٹینک تباہ

فراہ،کاروان و چوکیوں پر حملے، 22ہلاک، غنائم، 3 ٹینک تباہ

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فراہ میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب ضلع فراہ رود کے عبداللہ خیل تودنک کے علاقے قندہار-ہرات ہائی وے پر مجاہدین نے فوجی کاروان پر وسیع حملہ کیا،جو صبح تک جاری رہا،جس کے نتیجے میں 3 فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 10 ہلاک ، جب کہ دیگر فرا اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک اینٹی ائیرکرافٹ گن اور دیگر فوجی سازوسامان قبضے میں لیا۔

دریں اثناء ضلع بالابلوک کے شیوان کے علاقے میں قائم دومنزلہ نامی فوجی چوکی میں مجاہدین نے حکمت عملی کے تحت دھماکہ کروایا،جس کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پرتباہ ہونے علاوہ وہاں تعینات 12 اہلکار ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب مجاہدین نے ایک اور چوکی پر بھی حملہ کیا،جس میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا، لیکن تفصیل فراہم نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے 3 مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔

Related posts