اگست 07, 2020

کمیشن برائے ثقافتی امور کا لوگر میں عوامی مشاعرہ

کمیشن برائے ثقافتی امور کا لوگر میں عوامی مشاعرہ

صوبہ لوگر ضلع چرخ کے پنگرام کے علاقے میں کمیشن برائے ثقافتی امور امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے اتوار کےروز 26 جولائی 2020ء کو "امن و بھائی چارے” کے نام سے بڑے عوامی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔

مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس میں صوبائی ذمہ داروں کے علاوہ کابل سے آئے ہوئے امن کے سماجی کارکنوں استاد محمدزمان مزمل، ڈاکٹر فیض محمد زلاند، شفیع اعلظم، ذاکرجلالی وغیرہ نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق مشاعرے میں شاعروں، علمائےکرام، ترانہ خواہوں اور عام شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور دن بھر جاری رہنے والے مشاعرہ دعا سے اختتام کو پہنچا۔

تصاویر

Related posts