اگست 08, 2020

فوجی سفاکیت، مسجد مہندم، عالم دین، خاتون سمیت 5 شہید

فوجی سفاکیت، مسجد مہندم، عالم دین، خاتون سمیت 5 شہید

کٹھ پتلی فوجوں نےمیدان، لوگر غزنی،پکتیا اور جوزجان  صبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے آرزو کے علاقے کو کٹھ پتلی انتظامیہ نے مارٹرگولوں کا ا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ پکتیا ضلع گردہ سیڑئی کے  توریخیل کے علاقے پر وحشی کمانڈو نے رات کے وقت چھاپہ مار کر علاقے کے عالم دین مفتی زاکم گل کو اپنے مدرسے سے نکال کر نہایت وحشت سے شہید کردیا۔

اسی طرح صوبہ جوزجان ضلع فیض آباد کے گرجک کے علاقے میں فوجی فائرنگ سے ایک خاتون شہید ہوئی۔

نیز صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے ندوکی کے علاقے میں کابل انتظامیہ کی فضائیہ نے ایک مسجد پر بمباری کی، جس سے مسجد شہید ہوا۔

ذرائع کے مطابق صوبہ لوگر ضلع برکی برک کے بابوکی قلعہ کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں کی فائرنگ سے ایک دس سالہ بچہ شہید ہوا۔اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts