اگست 04, 2020

ہرات، ہلمند وبادغیس: دعوتی سلسلہ، کمانڈر سمیت پانچ اہلکار سرنڈر

 

امارت اسلامیہ کے دعوت وارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے ہرات، ہلمند وبادغیس صوبوں میں کمانڈر سمیت پانچ اہلکار مجاہدین سے آملے۔

تفصیل کے مطابق سنیچر کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ ہرات ضلع اوبئی میں کمانڈر محمد نعیم ول غلام حضرت نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالا۔

دوسری جانب سنیچر کے روز ضلع کشک کہنہ کے شیخ محمدی گاؤں کے علاقے میں 2 فوجی عبد الجبار ولد سید ابراھیم اور سید محمد ولد ملا نور محمد مجاہدین سے آملے۔

رپوٹ کے مطابق سنیچر کے روز صوبہ ہلمند ضلع سنگین میں ایک پولیس آغا محمد ولد عبد الرحمن اور جنگجو اللہ داد ولد خالقداد نے مجاہدین کی مخالفت سے دست برداری کا اعلان کیا۔

اطلاع کے مطابق اتوار کے روز صبح کے وقت صوبہ بادغیس ضلع جوند کے پیراج کے علاقے میں ایک فوجی محمد ولی ولد عبد القادر مجاہدین سے آملا۔

دوسری جانب ضلع قادس میں اتوار کے روز صبح کے وقت ایک فوجی مجاہدین سے آملا۔

Related posts