اگست 08, 2020

امارت اسلامیہ کے نائب ملابرادر اخوند کی زلمےخلیل زاد سے ملاقات

امارت اسلامیہ کے نائب ملابرادر اخوند کی زلمےخلیل زاد سے ملاقات

جمعرات کے روز امارت اسلامیہ کے سیاسی نائب اور قطر دفتر کے سربراہ جناب ملا عبدالغنی برادر اخوند کی قیادت میں ایک وفد نے امریکی خصوصی ایلچی ڈاکٹر زلمے خلیل زاد ، نیو امریکن انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کمپنی کے ایگزیگٹو ڈائریکٹر ایڈم بولر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے دوحہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں افغان امن عمل، قیدیوں کی جلد رہائی، بین الافغان مذاکرات کے آغاز اور دیگر  مسائل پر  بحث اور گفتگو ہوئی۔

نیز افغانستان کی معاشی ترقی، تعمیرنو اور پیشرفت کی غرض کی سے جناب ایڈم بولر کے ساتھ ان منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا، جو خطے اور دیگر ممالک کے لیے ہیں۔

ملاقات میں مملکت قطر کے افغانستان کےلیے خصوصی ایلخی جناب ڈاکٹر مطلق القحطانی بھی موجود تھے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

12 ذی القعدۃ 1441 ھ بمطابق 03 جولائی 2020 ء

Related posts