جولائی 09, 2020

لوگر وپکتیکا فوجی درندگی، بچے سمیت 2 شہید، 6 زخمی

 

کٹھ پتلی فوجوں نے لوگر اورپکتیکا صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل کےروز صبح کے وقت صوبہ لوگر کےصدرمقام پل عالم شہر گمبری کے علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں نے بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جب کہ 4 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ پکتیکا ضلع یوسف خیل کے مش خیل کے علاقے میں فوجی فائرنگ سے ایک بچہ شہید جب کہ 2 زخمی ہوئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts