جولائی 09, 2020

پکتیا،عزنی، لغمان اور پکتیکا حملے،6 فوجی ہلاک

 

کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پکتیا، غزنی، لغمان ، غزنی اور پکتیکا صوبوں میں نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق صوبہ پکتیا ضلع وزی زدران کے غلگی کے علاقے میں بم دھماکہ نے 2 کٹھ پتلی فوجوں کی جان لی اور صوبہ لغمان ضلع قرغی کے بلوچ کے علاقے میں مجاہدین نے نعمت نامی جنگجوکو قتل کردیا، جب کہ رات کے وقت صوبہ پکتیکا ضلع یحی خیل کے مٹھاخیل گاؤں کے قریب مجاہدین کے حملے میں سلیمان نامی جنگجو قتل ہوا اور ضلع یوسف خیل کے مش خیل کے علاقے میں حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے پولیس رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 2 ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ غزنی کے صدرمقام غزنی شہر کے ارباب قلعہ کے علاقے میں بکتربند ٹینک دھماکہ خیو مواد سے تباہ اور اس میں سوار تمام اہلکار  لقمہ اجل بن گئے ۔

Related posts