جولائی 11, 2020

بغلان،غزنی و لغمان حملے،ٹینک گاڑیاں تباہ، 3 ہلاک

کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بغلان، غزنی اور لغمان صوبوں میں نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے مرکز کے قریب تاسن کے علاقے میں مجاہدین نے کمانڈو کو بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ 3 فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے چشمہ شیر کے علاقے میں مجاہدین نے کمانڈو پر اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس میں ایک ٹینک اور ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔

اسی طرح صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے کونجکی کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی زخمی ہوا۔

Related posts