جولائی 11, 2020

فاریاب وبادغیس: دعوتی سلسلہ، 3 اہلکار سرنڈر

 

امارت اسلامیہ کے دعوت وارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے فاریاب وبادغیس صوبوں میں 3 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

تفصیل کے مطابق صوبہ فاریاب ضلع گرزیوان میں 2 جنگجوؤں (صدر الدین ولد حاجی محی الدین اور مجیب اللہ ولد داد اللہ) نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

رپوٹ کے مطابق سنیچر کے روز صوبہ بادغیس ضلع مرغاب میں ایک پولیس اہلکار محمد امین ولد محمد ایوب نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین کی مخالفت سے دست برداری کا اعلان کیا۔

Related posts