جولائی 11, 2020

فوجی درندگی جاری، خواتین سمیت 9 شہید و زخمی

فوجی درندگی جاری، خواتین سمیت 9 شہید و زخمی

کٹھ پتلی غلاموں اور بلیک واٹر کے کرائے کے قاتلوں نے کنڑ، بدخشان اور میدان صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کرائے کے قاتلوں نے صوبہ کنڑ ضلع منورہ کے بچی گاؤں پر چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 شہریوں کو شہید جب کہ ایک زخمی کردیا۔

دوسری جانب صوبہ بدخشان ضلع خاش خانہ کے کزر گاؤں کے مسجد امام کے گھروں کو راکٹوں کا نشانہ بنایا، جس سے مکان تباہ ہونے کے علاوہ ایک بچہ بھی زخمی ہوا۔

صوبہ میدان سے اطلاع ملی ہےکہ صدر مقام میدان شہر کے فولادخانہ اور چاربند کے علاقوں میں امریکی غلاموں نے وحشت اور بمباری کے دوران دو افراد ظفر اور سلطان کو شہید کردیا، جب کہ ضلع چک کے امبوخاک کے عاقے کو بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا،جس سے 2 خواتین زخمی ہوئیں۔

اناللہ وانآ الیہ ارجعون

Related posts