جولائی 09, 2020

نیمروز، ہرات، فاریاب وغور: دعوتی سلسلہ، 4 اہلکار سرنڈر

امارت اسلامیہ کے دعوت وارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے نیمروز، ہرات، فاریاب وغور صوبوں میں 4 اہلکار مجاہدین سے آملے۔

تفصیل کے مطابق صوبہ نیمروز ضلع خاشرود میں ایک پولیس علی احمد ولد فائندہ نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالا۔

رپوٹ کے مطابق بدھ کے روز دو پہر گیارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ ہرات ضلع غوریان میں ایک فوجی نصیر احمد ولد بصیر احمد نے مجاہدین کی مخالفت سے دست برداری کا اعلان کیا۔

اطلاع کے مطابق صوبہ فاریاب ضلع خیبر کے کوراب کے علاقے میں ایک جنگجو محمد ولد عبد العزیز مجاہدین سے آملا۔

موصولہ رپوٹ کے مطابق صوبہ غور کے صدر مقام فیروزکوہ کے غلمین کے علاقے میں ایک فوجی صفدر ولد غلام حیدر نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین کی مخالفت سے دست برداری کا اعلان کیا۔

 

Related posts