جولائی 09, 2020

فوجی وحشت،مکانات تباہ، 2خواتین سمیت3 بچے زخمی

کٹھ پتلی فوجوں نے جوزجان، بلخ اور پکتیکا صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ جوزجان ضلع آقچہ کے قرہ بوین کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں نے مقامی افراد کے گھروں کے بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 4 مکانات تباہ ہونے کے علاوہ عوام کے گندم کے ڈھیر بھی نذرآتش ہوئے۔

دوسری جانب رات کے وقت صوبہ بلخ ضلع چاربولک کے توخی کے علاقے کو کٹھ پتلی درندوں نے اسی نوعیت حملے کا نشانہ بنایا،جس میں فضل کا مکان تباہ ،موٹرسائیکل نذرآتش ،ان کی بیوی اور 2 بچے زخمی ہوئے۔

اسی طرح صوبہ پکتیکا ضلع مٹھاخان کے کرم گاؤں کو کٹھ پتلی فوجوں نے مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا،جس سے ایک خاتون اور ایک بچی زخمی ہوئے۔ انا للہ وانآ الیہ راجعون

Related posts