جولائی 09, 2020

فراہ وہرات: دعوتی سلسلہ، 8 اہلکار گاڑی واسلحہ سمیت سرنڈر

فراہ وہرات: دعوتی سلسلہ، 8 اہلکار گاڑی واسلحہ سمیت سرنڈر

 

امارت اسلامیہ کے دعوت وارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے فراہ وہرات صوبوں میں 8 اہلکار مجاہدین سے آملے۔

تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز صبح کے وقت صوبہ فراہ کے صدر مقام فراہ شہر میں 3 اہلکار ( کمانڈر شادی جان ولد فقیر، تور جان ولد گل احمد اور خوانین ولد فقیر) نے 14 دعدد اسلحہ، گاڑی، موٹرسائکل وکافی سازوسامان سمیت مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

دوسری جانب جمعہ کے روز صبح کے وقت ضلع بالابلوک کے گران گاؤں کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار عبد الغنی ولد عبد القدوس مجاہدین سے آملا۔

رپوٹ کے مطابق جمعرات کے روز صوبہ ہرات کے ادرسکن اور شینڈنڈ اضلاع میں 4 اہلکار ( ضیاء الحق ولد شاہ محمد، سید احمد ولد عزیز، جلیل احمد ولد فیض محمد اور اختر محمد ولد آغا محمد) نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین کی مخالفت سے دست برداری کا اعلان کیا۔

 

Related posts