جون 04, 2020

عید الفطر کےایام میں جنگ بندی کے متعلق امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

عید الفطر کےایام میں جنگ بندی کے متعلق امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

امارت اسلامیہ کے تمام مجاہدین کو قیادت کی جانب سے ہدایت دی جاتی ہے کہ عیدالفطر کے تین دنوں میں ہموطنوں کی سلامتی کے لیے خصوصی اقدامات کریں،تاکہ اہل وطن عید کی تقریبات تسلی سے منائیں اور کسی جگہ بھی دشمن پر حملہ نہ کریں، البتہ اگر دشمن کی جانب سے کوئی حملہ ہوتاہو،تو  اس کا بھرپور جواب دے۔

ساتھ ہی تمام مجاہدین بھی آگاہ رہے کہ دشمن کے زیرکنٹرول علاقوں میں کسی کو جانے کی اجازت  ہے اور نہ ہی مخالف فریق کو مجاہدین کے زیرقبضہ علاقوں میں آنے کی اجازت دی جائیگی۔

ہموطنوں  کو خوشی سے عید منانے کا موقع دیں  اور ان کی سلامتی کےضمن میں لازم اقدامات اٹھائے، شہداء  اور  قیدیوں کے خاندانوں کا پرساں حال کریں اور ہر شعبے میں اپنے مقدس اہداف کو متوجہ رہے۔

آپ حضرات کو عید مبارک ہو۔ والسلام

امارت اسلامیہ افغانستان

30 رمضان المبارک 1441 ھ بمطابق 23 مئی 2020 ء

Related posts