جون 04, 2020

فوجی درندگی،خواتین بچوں سمیت 8 شہید و زخمی

فوجی درندگی،خواتین بچوں سمیت 8 شہید و زخمی

کٹھ پتلی فوجوں نے کاپیسا، لغمان اور غزنی صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کےروز صبح کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے محب خیل کے علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں نے بےدریغ مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں لطف اللہ کے مکان پر ایک گولہ گرنے سے ایک خاتون شہید اور دوسری زخمی ہوئی۔

دوسری جانب پیر کےروز دوپہر کے وقت صوبہ لغمان ضلع علیشنگر کے  رہین کے علاقے کو کٹھ پتلی انتظامیہ کے فضائیہ نے نشانہ بنایا،جس میں ایک خاتون شہید اور ایک بچی سمیت 2 زخمی ہوئیں۔

اسی طرح پیر کےروز مغرب کے وقت صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے کابلو دامان کے علاقے کو  بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا،جس سے ایک مکان تباہ ہونے کے  علاوہ 2 بچے بھی زخمی ہوئے۔

Related posts