جون 04, 2020

بلخ و ننگرہار، کونسل رکن سمیت 4 اہلکار سرنڈر

کمیشن برائے دعوت و ارشاد کےکارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں بلخ اور ننگرہار صوبوں میں ڈسٹرکٹ کونسل رکن سمیت 4 اہلکار مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ ضلع کلدار کے رہائشی اور ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن عبدالقادر ولد عبدالصمد نے مجاہدین کی دعوت کو لبیک کہہ کر مخالفت سے دستبردار ہوا۔

دوسری جانب صوبہ ننگرہار ضلع سرخ رود کے باشندوں 3 افغان فوجیوں آصف ولد شفیق اللہ، عیسی خیل ولد سیداجان اور اورگل ولد نورگل نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

Related posts