جون 04, 2020

فوجی و حشت،عالم دین بیٹے سمیت شہید، 2 زخمی

کٹھ پتلی فوجوں نے جوزجان اور ننگرہار صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ جوزجان ضلع مردیان کے مربوطہ علاقے میں  جنگجوؤں کی فائرنگ سے 2 نوجوان محمدنسیم اور محمدداؤد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سنیچر کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع لعل پور کے مربوطہ علاقے میں کٹھ پتلی انتظامیہ کے اینٹلی جنس حکام نے عالم دین مولوی شیدا کی گاڑی میں  مقناطیسی بم کو نصب کرکےاس سے دھماکہ ہوا،جس سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار عالم دین،ان کا 8 سالہ بیٹا اور چند دیگر  افراد موقع پر شہید ہوئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts