اپریل 02, 2020

حملے، دعوت، باہمی لڑائی، 9 ہلاک وزخمی، 4سرنڈر

حملے، دعوت، باہمی لڑائی، 9 ہلاک وزخمی، 4سرنڈر

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان اور بلخ صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا، جب کہ صوبہ لغمان میں 4 اہلکار مخالفت سے دستبردار اور صوبہ کاپیسا میں سیکورٹی فورسز کے درمیان باہمی لڑائی لڑی گئی۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ بدخشان ضلع جرم کے سینہ گاؤں کے قریب مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہو۔

دوسری جانب بدھ کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ بلخ ضلع خاص بلخ کے بنگلیہ کے علاقے میں فوجی بیس پر سنائیپرگن حملے میں ایک فوجی ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کےروز صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے رہائشی  کابل انتظامیہ کے 4 چار اہلکاروں محمد طاہر ولد ہزارلدین، علی محمد ولد ملک محمد، سردار ولد عبدالمنان اور حامد ولد محمدنظیر نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ئے۔

صوبہ کاپیسا سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ کےروز دوپہر کے وقت ضلع تگاب کے شکوٹ کے علاقے میں مقامی جنگجوؤں اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان باہمی لڑائی میں 2 اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوئے۔

Related posts