اپریل 02, 2020

بدخشان،لغمان و بلخ، کمانڈر سمیت 5 ہلاک

بدخشان،لغمان و بلخ، کمانڈر سمیت 5 ہلاک

کمانڈو اور کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان، لغمان اور بلخ صوبوں میں نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز دوپہر کے وقت صوبہ بلخ ضلع خاص بلخ کے مرگین تپہ اور عالم خیل کے علاقوں میں فوجی بیس اور گشتی پارٹی پر ہونے والے حملوں میں 2اہلکار ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب منگل کےروز شام کے وقت صوبہ بدخشان ضلع خاش کے درخان کے علاقے میں بم دھماکہ سے سپیشل فورس کمانڈر شیرخان ہلاک اور ان کی گاڑی تباہ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام شہر کے  باباصاحب ڈاگ کے علاقے میں مجاہدین نے ایک کمانڈو کو لیزرگن سے مار ڈالا اور رات گئے گودامو کے مقام  پر پولیس اسٹیشن پر راکٹ حملے کے دوران ایک فوجی ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

Related posts