اپریل 02, 2020

قندوزو بلخ،مرکز فتح، 4 ٹینک تباہ، 26 ہلاک ، غنائم

قندوزو بلخ،مرکز فتح، 4 ٹینک تباہ، 26 ہلاک ، غنائم

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز اور بلخ صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر کے قریب سہ درک کے علاقے میں فوجی بیس پر مجاہدین نے چھاپہ مار کر اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قابض ہوئے اور وہاں تعینات اعلی حکام سمیت 20 اہلکار ہلاک، 4 ٹینک تباہ اور مجاہدین نے ایک راکٹ، ایک امریکی گن وغیرہ قبضے میں لیا اور بعد میں جنگی طیاروں نے پروازیں شروع کیں، تو مجاہدین نے حکمت عملی کے تحت عقب نشینی کرلی۔

دریں اثناء مجاہدین نے قندوز ائیرپورٹ پر میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے،لیکن اطلاع آنے تفصیل فراہم نہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق پیر کےروز صبح کے وقت صوبہ بلخ ضلع خاص بلخ کے سہ جوئے کے علاقے میں فوجی بیس پر سنائیپرگن حملے میں ایک فوجی ہلاک اور دوپہر کے وقت شرشرک اور بالاحصار کے علاقوں میں مجاہدین کے حملوں میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک کلاشنکوف غنیمت کرلی، جب کہ صبح کے وقت ضلع چاربولک کے آب فروشان کے علاقے میں مجاہدین کے حملوں میں 2 اہلکار ہلاک اور دوپہر کے وقت ضلعی مرکز پر سنائیپرگن حملے میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔

Related posts