اپریل 02, 2020

قندہار وزابل: رابط مجاہد کا حملہ، 11 فورسز ہلاک

 

امارت اسلامیہ کے رابط مجاہدین نے قندہار وزابل صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔

رپوٹ کے مطابق سنیچر کے روز سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع خاکریز کے شرغ کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔ اور اتوار کے روز صبح چھ بجے کے لگ بھگ ضلع میوند کے لڑمان کے علاقے میں مقناطسی بم دھماکہ سے 3 فوجی ہلاک ہوئے۔

اطلاع کے مطابق گزشتہ روز سے صوبہ فراہ کے صدر مقام فراہ شہر کے شمالگاہ کے علاقے میں فوجی کاروان سے جھڑپیں جاری رہیں، جس سے دشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا، تا ہم اطلاع فراہم نہ ہوسکی۔

آمدہ رپوٹ کے مطابق اتوار کے رات بارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ زابل ضلع شنکئی کے پشئی کے علاقے میں واقع چوکی میں تعینات رابط مجاہد نے دشمن کو نشانہ بنایا، جس سے 4 اہلکار ہلاک اور رابط مجاہد ہیوی مشن گن سمیت مجاہدین تک پلنچنے میں کامیاب ہوا۔ اور اتوار کے رات عشاء کے وقت آٹھ بجے کے لگ بھگ ضلع ارغنداب کے دہ افغانان کے علاقے میں لیزر گن سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔ جبکہ اتوار کے رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع میزان کے ٹکیر کے علاقے میں اسی نوعیت حملے کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے۔

 

Related posts