اپریل 02, 2020

الفتح حملے و دھماکے،3 ٹینک وگاڑیاں تباہ، 18 ہلاک و زخمی

کٹھ پتلی فوجوں پر بدخشان، غزنی، خوست اور قندوز صوبوں میں حملے اور دھماکے ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کےروز مغرب کے وقت صوبہ بدخشان ضلع یفتل پاین کے گزانک و شیرچنگ کے علاقوں میں مجاہدین نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا،جس میں 3 اہلکار ہلاک جب کہ 2  زخمی ہوئے اور سنیچر کےروز سہ پہر کے وقت ضلع وردوج کے سیل محل کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 2 ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سنیچر کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ غزنی ضلع شلگر کے عاشق وال کے علاقے کابل-قندہار ہائی وے پر مجاہدین کے حملے میں 4 فوجی ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

اسی طرح جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ خوست ضلع نادرشاہ کوٹ کے حجریم کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سنچر کےروز صبح کے وقت صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر  کے قریب باباغیب کے علاقے میں بم دھماکہ سے 2 فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔

Related posts