اگست 03, 2020

کاروان و مراکز پرحملے،31 ہلاک و زخمی، 3 ٹینک تباہ

کاروان و مراکز پرحملے،31 ہلاک و زخمی، 3 ٹینک تباہ

 

کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان اور مراکز پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ، کابل اور ننگرہار صوبوں میں حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز  صبح کے وقت صوبہ بلخ ضلع شورتپہ کے شوراریق کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا، جو چار گھنٹے تک جاری رہا،جس کے نتیجے میں 11 اہلکار ہلاک و زخمی اور 3 ٹینک بھی تباہ ہوئے اور سہ پہر کے وقت ضلع خاص بلخ کے مرگین اور شرشرک کے علاقوں میں فوجی مراکز پر ہونے والے حملے میں 7 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ ضلع نہرشاہی کے شہرک ترکمنی کے مقام پر فوجی کاروان پر ہونیوالے حملے میں 3  اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

دوسری جانب جمعہ کےروزدوپہر کے وقت صوبہ کابل ضلع سروبی کے تورناو کے علاقے کابل-جلال آباد ہائی وے پر مجاہدین نے فوجی گاڑیوں پر حملہ کیا،جس میں 5 اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

اسی طرح جمعہ کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع بٹی کوٹ کے مشوانی کے علاقے میں بم دھماکہ سے 3 جنگجو ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہوا۔

Related posts