فروری 17, 2020

حملے ودھماکے: ٹینک و گاڑی تباہ، 26 فورسز ہلاک وزخمی

حملے ودھماکے: ٹینک و گاڑی تباہ، 26 فورسز ہلاک وزخمی

 

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے فاریاب، فراہ، ہرات، ہلمند وقندہار صوبوں میں کٹھ پتلی فوجیوں پر حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ صوبہ فاریاب ضلع جمعہ بازار کے کتہ قشلاق کے علاقے میں سنائپر گن حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔ جبکہ ضلع گرزیوان میں ایک جنگجو ( داد محمد ولد حاجی عثمان) خفیہ اطلاعات کے مطابق مجاہدین نے گرفتار کرکے ان کے مقدمہ شرعی عدالت کے حوالے کردیا۔

رپوٹ کے مطابق اتوار کے روز سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع نیش کے لاڈوں کے علاقے میں فوجیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔ اور پیر کے رات عشاء کے وقت آٹھ بجے کے لگ بھگ ضلع میوند کے بندتیمور کے علاقے کے خڑان کے مقام پر دشمن پر لیزر گن حملہ ہوا، جس سے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔ جبکہ پیر کے روز صبح نو بجے کے لگ بھگ ضلع شاولیکوٹ کے سور سخر کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک، جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع مارجہ کے تریخ ناور کے علاقے میں دشمن پر گھات کی صورت میں حملہ ہوا، جس سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار 3 اہلکا رموقع پر ہلاک ہوئے۔ اسی طرح پیر کے رات عشاء کے وقت آٹھ بجے کے لگ بھگ ضلع نادعلی کے شاول ماندہ کے  علاقے میں لیزر گن حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔ اور پیر کے رات عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ ضلع گرمسیر کے خارئی کے علاقے میں واقع چوکی پر لیزر گن حملہ ہوا، جس سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔ اور پیر کے روز دو پہر گیارہ بجے کے لگ بھگ ضلع گرشک کے سیدان کے علاقے میں سنائپر گن سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔

موصولہ رپوٹ کے مطابق اتوار کے روز سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے ائیربیس پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گرے، جس سے دشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا۔

موصولہ رپوٹ کے مطابق پیر کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر کے ناوہ پایں کے علاقے کے ارام شاہ، توریزوں کے علاقوں میں دشمن سے جھڑپیں ہوئیں، جس سے ٹینک تباہ اور 6 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔ اور اتوار کے روز عصر پانچ بجے کے لگ بھگ ضلع دھراود کے چتوں کے علاقے میں سنائپر گن سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔

آمدہ اطلاع کے مطابق اتوار کے روز صوبہ غور ضلع دولینہ کے بولاق کے علاقے میں مجاہدین نے ایک جنگجو گرفتار کرلیا۔

جہادی ذرائع نے اطلاع دی کہ پیر کے روز صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ صوبہ زابل ضلع شملزوں کے جھانگیر کے علاقے میں 4 فوجیوں نے مسافروں سے گاڑی چوری کی تھی، مجاہدین نے کاروائی کرکے ان کو گاڑی اور 3 عدد اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب پیر کے روز دو پہر بارہ بجے کے لگ بھگ ضلع شاہ جوئی کے حسن کاریز کے علاقے میں فوجی کاروان پر حملہ ہوا، جس سے دشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا۔ جبکہ پیر کے روز سہ پہر دو بجے کے لگ بھگ ضلع ارغنداب کے لودینان کے علاقے میں دشمن پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

آمدہ اطلاع کے مطابق صوبہ فراہ ضلع پشتکوہ کے مرکز کے قریب واقع چوکی پر مجاہدین نے ایس پی جی 9 حملہ کیا، جس سے دشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا۔ دوسری جانب پیر کے رات ضلعی مرکز کے دفاعی چوکی پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔ جبکہ صوبائی دار الحکومت فراہ شہر میں ایک فوجی اغاجان ولد خدای رحم 2 بندوق سمیت مجاہدین سے آملا۔

Related posts