ستمبر 19, 2020

تازه ترین

مراکز پر حملےو دھماکے،4 ٹینک تباہ، 25  ہلاک و زخمی

مراکز پر حملےو دھماکے،4 ٹینک تباہ، 25  ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان، بلخ، بغلان اور لغمان صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں کو نشانہ بنایا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوارکےروز صوبہ بدخشان ضلع جرم کے سینہ کے علاقے میں حکمت عملی کے تحت ہونےوالے دھماکہ نے 2 فوجیوں کی جان لی ، جب کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب دشت شفچان کے علاقے میں وثیق اللہ نامی جنگجو اور ایک زخمی ہوا اور رات ہی کے وقت ضلع بہارک کے شش پل کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں فاضل نامی جنگجو اور ایک عبدالرحیم زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کےروز صبح کے وقت ضلع خاص بلخ کے عالم خیل اور شرشرک کے علاقوں میں فوجی مراکز پر ہونیوالے حملوں میں 4 فوجی ہلاک ہوئے اوراتوار کےروز سہ پہر کے وقت ضلع زارغ کے مرکز کے قریب سپلائی کانوائے کے دو ٹینک ڈرائیوروں سے بےقابو ہوکر الٹ گئے اور ان میں سوار 8 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

صوبہ بغلان سے اطلاع ملی ہےکہ اتوار کےروز ضلع مرکزی بغلان کے چارشنبہ کے علاقے میں بم دھماکہ سے کمانڈو ٹینک تباہ اور اس میں سوار 4 اہلکار ہلاک ہوئے اور ساتھ ہی لاشوں کو لےجانے والے اہلکاروں پر حملے میں ایک اور اہلکار قتل ہوئے۔

اسی طرح اتوار کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام شہر کے نوری پل کے قریب جنگجوؤں پر ہونے والے حملے میں پوہان نامی جنگجو ہلاک  اور ایک زخمی ہوا۔

Related posts