فروری 19, 2020

قندہار وہلمند: رابط مجاہدین کا حملہ، کمانڈروں سمیت 16 ہلاک، غنائم

قندہار وہلمند: رابط مجاہدین کا حملہ، کمانڈروں سمیت 16 ہلاک، غنائم

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہلمند وقندہار صوبوں میں کٹھ پتلی فوجیوں وچوکیوں پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق سنیچر کے رات ایک بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع خاکریز کے باخلیل کے علاقے میں واقع چوکی میں تعینات رابط مجاہد نے دشمن پر حملہ کیا، جس سے کمانڈر (اسد) سمیت 4 اہلکار موقع پر ہلاک اور رابط مجاہد ایک ہیوی مشن گن اور 3 کلاشنکوفوں سمیت مجاہدین تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ دوسری جانب ضلع پنجوائی ک دوآب کے علاقے میں سنیچر کے رات دس بجے کے لگ بھگ 2 رابط مجاہدین نے دشمن پر اسی نوعیت کا حملہ کیا، جس سے 2 اہلکار موقع پر ہلاک اور رابط مجاہدین ایک ہیوی مشن، ایک راکٹ لانچر اور 2 کلاشنکوفوں سمیت مجاہدین تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ اسی طرح سنیچر کے روز دو پہر کے وقت ضلع خاکریز کے شاغونڈان کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے 3 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

اطلاع کے مطابق سنیچر کے روز صبح کے وقت 4 پولیس (نیک محمد ولد غوث محمد، فرید ولد شاہ ولی، برات ولد شیر علی اور صالح محمد ولد فتح اللہ) نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین سے آملے۔

ذرائع کے مطابق اتوار کے رات عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند کے صدر مقام لشکرگاہ شہر کے حلقہ نمبر ایک کے علاقے کے شہید غلطان کے مقام پر واقع چوکی حکمت عملی کے تحت بارودی سرنگ سے تباہ اور اس میں تعینات کمانڈر تیمور شاہ سمیت سات اہلکار موقع پر ہلاک اور رینجر گاڑی تباہ ہوئی۔

Related posts