فروری 19, 2020

امریکی چھاپے وحشت،2 شہید، 9 گرفتار

امریکی چھاپے وحشت،2 شہید، 9 گرفتار

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے بدخشان، غزنی، بلخ  اور قندوز صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کےروز صوبہ بدخشان ضلع وردوج کے شیدآباد کے علاقے کو کٹھ پتلی کارندوں نے بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا،جس میں 2 افراد شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ غزنی ضلع گیلان کے مل خیل اور مریانی گاؤں پر جارح امریکی و کٹھ پتلی درندوں نے چھاپہ مار کر متعدد گھروں کےدروازوں کو تباہ ہرنے کے علاوہ، عوام پر تشدد کرتے ہوئے 3 افراد کو بھی حراست میں لیا۔

دریں اثناء صوبہ بلخ ضلع چاربولک کے تیمورک کے علاقے پر جارح و کٹھ پتلی فوجوں نے شب خون مار کر عوام کو مالی نقصان پہنچانے کے علاوہ ایک شہری کو بھی حراست میں لیا۔

دوسر جانب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ قندوز ضلع خان آباد کےاقتاش جنت باغ اور آس پاس علاقوں پر جارح امریکی وکٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مار کر عوام پر تشدد کیا،انہیں مالی نقصان پہنچایا اور 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts