ستمبر 19, 2020

تازه ترین

امریکی چھاپے،خواتین سمیت15  شہید، 9 گرفتار

امریکی چھاپے،خواتین سمیت15  شہید، 9 گرفتار

جارح صلیبی و کٹھ پتلی کارندوں نے لغمان، بلخ، قندوز اور کاپیسا صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جارح امریکی غاصبوں نے کٹھ پتلی کارندوں کے ہمراہ صوبہ لغمان ضلع علینگار کے گوڑگنڈہ کے مقام پر چھاپہ مار نے کے علاوہ شدید بمباری بھ،جس کے نتیجے میں متعدد مکانات اور مسجد منہدم ہونے کے علاوہ 6 شہری شہید جب کہ 3 زخمی ہوئے۔

دریں اثناء صوبہ بلخ ضلع شولگرہ کے توغنچی کے مقام پر صلیبی و کٹھ پتلی درندوں نے چھاپہ مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ کرنے کے علاوہ 4 افراد کو  حراست میں لیا اور ایک موٹرسائیکل کو نذرآتش کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ قندوز کے صدرمقام قندوز شہر کے چقور قشلاق کے مقام پر وحشی غاصب اور کٹھ پتلی فوجوں نے دینی مدرسے دارالعلوم احمدیہ اور عوام کے گھروں پر شب خون مار کر مدرسے کے 6 طلبہ کو شہید، ایک کو زخمی اور جامع مسجد کے امام سمیت 5 طلبہ کو حراست میں لیا۔

دوسری جانب منگل کے روز مغرب کے وقت ضلع خان آباد کے مرکز کے قریب ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ سے گھروں سے وظیفہ اکھٹے کرنے والے 2 طلبہ شدید زخمی ہوئے۔

اسی طرح بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے بدرآب اوسہ پدر کے علاقوں پر وحشی غاصب امریکی و کٹھ پتلی درندوں نے چھاپہ مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ، عوام پر تشدد کرنے کے علاوہ ایک شخص سمیع اللہ اور ان کے گھر کی 2 خواتین کو شہید کردیا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Related posts