کابل و قندوز،امریکی فوجی سمیت 18 اہلکار ہلاک و زخمی

امریکی و کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل اور قندوز  صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز صبح کے وقت صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر کے گورتپہ کے علاقے میں جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے مجاہدین کے مراکز پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جنہیں مجاہدین کی شدید مزاحمت کا سامنا ہوا اور اس دوران دشمن پر دھماکے بھی ہوئے،جس کے نتیجے میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 4 کٹھ پتلی ہلاک جبکہ امریکی فوجی سمیت 3 شدید زخمی ہوئے۔

الحمدللہ مجاہدین کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

صوبہ کابل سے آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز صبح کے وقت کابل شہر کے  حلقہ نمبر5 کے مربوطہ کوسنگی کے علاقے میں واقع چوکی پر حملے کے دوران ایک فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

دریں اثناء ضلع خاک جبار کے درجان تنگی کے علاقے میں فوجی کاروان پر حملے کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب رات کے وقت ضلع پغمان کے ارغندی چوک کے علاقے میں مجاہدین نے چوکی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*