اگست 04, 2020

غزنی،ہزاروں افراد کےمجمع میں 6 مجرموں کو شرعی سزائیں

غزنی،ہزاروں افراد کےمجمع میں 6 مجرموں کو شرعی سزائیں

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر میں مجرموں کو شرعی سزائیں دی۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز صبح کے وقت مجاہدین نے غزنی شہر کے قرہ باغی کے علاقے میں پانچ ڈاکوؤں اور ایک زانی کو ہزاروں افراد کے مجمع میں شرعی عدالت کے فیصلے کے مطابق  پانچ افراد کو 39 اور ایک مجرم کو 25 کوڑے لگائے گئے۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین نے چند روز قبل پانچ ڈاکوؤں عبدالرازق ولد عبدالخالق، ننگیال ولد عبدالرؤف، ذبیح اللہ ولد محمد انور ، اسداللہ ولد سلطان اور عزت اللہ ولد غلام ربانی باشندہ غزنی شہر کو ڈاکہ زنی کے جرم میں گرفتار کرلیے تھے، جبکہ محمدیاسین ولد ہاشم کو زناکی کوشش کے دوران گرفتار اور تمام مجرموں کے مقدمات کو شرعی عدالت کے حوالے کردیے اور عدالت نے اس سلسلے میں فیصلہ سناتے ہوئے تمام کو مذکورہ بالا سزائیں دی گئی ۔

واضح رہے کہ اتوار ہی کے روز صبح کے وقت صوبہ فراہ ضلع خاک سفید دو اغواءکاروں کو اسی نوعیت سزادی گئی ۔ تفصیل کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

Related posts