جولائی 11, 2020

جوزجان و غزنی،تین چوکیاں فتح، 18 ہلاک و زخمی، کمانڈر سمیت 15 سرنڈر

جوزجان و غزنی،تین چوکیاں فتح، 18 ہلاک و زخمی، کمانڈر سمیت 15 سرنڈر

مقامی جنگجوؤں کی چوکیوں اور کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے جوزجان اور غزنی صوبوں میں حملہ کیا۔

jj

آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار کےروز مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے jjjکے لگ بھگ صوبہ جوزجان ضلع درزآب  کے مربوطہ علاقوں میں مجاہدین نے مقامی جنگجوؤں کے مراکز اور چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جو پیر کےروز دوپہر بارہ بجے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے ایک وسیع گاؤں اور تین چوکیاں فتح ہونے کے علاوہ دو جنگجو زخمی جبکہ کمانڈر بسم اللہ کی قیادت میں 15 شرپسندوں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے 14 کلاشنکوفیں، ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ لانچر، سات موٹرسائیکلیں اور دیگر فوجی سازوسامان مجاہدین کے حوالے کردیےاور مجاہدین نے سرنڈر ہونے والوں کا شاندار ستقبال کیا۔الحمدللہ مجاہدین کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کےروز صبح کے وقت مجاہدین نے صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے منگور اور قرہ باغی کے علاقوں میں فوجی کاروان پر حملہ کیا، جو مغرب تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں 6 سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی اور ایک فوجی ٹینک بھی تباہ ہوا۔

Related posts