جولائی 09, 2020

قندوز،ہیڈکوارٹر کا محاصرہ بدستور جاری، دو کمانڈروں سمیت 35 ہلاک و زخمی

قندوز،ہیڈکوارٹر کا محاصرہ بدستور جاری، دو کمانڈروں سمیت 35 ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے عمری آپریشن کے سلسلے میں صوبہ قندوز ضلع قلعہ ذال کے مرکز پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز مقامی وقت کے مطابق علی الصبح چار بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور آس پاس چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے تمام چوکیوں سے دشمن کا صفایا کروایا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کا محاصرہ بدستور تاحال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دو کمانڈروں سمیت 3 اینٹلی جنس سروس اہلکار ، 3 جنگجو اور 8 پولیس اہلکار و فوجی ہلاک جبکہ 21 شدید زخمی ہوئے۔

کاروائی تاحال جاری ہے۔ تفصیل بعد میں ان شاءاللہ

اس سے قبل شائع ہونے والی رپورٹ یہاں ملاحظہ کیجیے۔

Related posts